اولڈ ایج بینیفٹ والوں کی بھی سنیے

مکرمی! وفاقی حکومت نے بجٹ میں پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کیا تھا جوکہ سرکاری ملازمین کو تو دے دیا گیا لیکن اولڈ ایج بینیفٹ والوں کو کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق آپ پر نہیں ہوتا۔ ہماری گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ اولڈ ایج بینیفٹ والوں کی مالی مشکلات کم کرنے کے لئے اس کا اطلاق اولڈ ایج بینیفٹ والوں کے لئے کیا جائے تاکہ ان کی بھی مشکلات میں بھی کچھ کمی آئے۔نذر حسین مکان نمبر15 گلی نمبر 17 نیو شالیمار کالونی ملتان روڈ لاہور
شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری
مکرمی! چند روز قبل ایک رسالے ”ماہنامہ صحت“ کے صفحہ نمبر 42 پر ایک عالمِ دین کے مضمون میں شوگر کا درج ذیل علاج پڑھا : ”ایک بزرگ شوگر کے مریض تھے ان کو خواب میں نبی کریم کی زیارت ہوئی، عرض کیا ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! میں عرصے سے شوگر کا مریض ہوں کیا اس کا کوئی علاج نہیں؟“ فرمایا : علاج ہے اور وہ یہ کہ صبح نہار منہ عرقِ گلاب کے دو چمچ حسبِ خواہ پانی میں ملا کر پی لیا کرو۔“ اس خواب کا تذکرہ پاکستان کے علمائ، حکماءاور صوفیاءمیں ہوتا رہا، کئی اساتذہ و مشائخ نے تجربہ کیا ہے۔ سب کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ یہ علاج پڑھ کر میں سوچتی رہی کہ اسے آزماوں یا نہیں؟ خوش قسمتی سے ایک جاننے والے حکیم صاحب سے تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا یہ تو بہت راز والا نسخہ ہے، ہم مخصوص احباب کے سوا کسی کو نہیں بتاتے۔ میرا معمول ہے کہ شوگر کے مریضوں کو آدھا کپ خالص عرقِ گلاب اور آدھا کپ عرقِ بادیان (سونف کا عرق) باہم ملا کر یہ ایک کپ صبح و شام روزانہ پلاتا ہوں۔ اکثر کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ آپ بھی استعمال کریں اور ہمیں دعاوں میں یاد رکھیں۔ (اُمِ طیب ۔ حکیم صاحب کا نمبر یہ ہے 0300-4112043)