ننکانہ صاحب کو جب2005ِء میںضلع کا درجہ دیا گیا تھا تو شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مانا نوالہ روڈ احمد شاہ روڈ پر شہریوں کے لیے پارک بنائے گئے تھے جن میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پودے لگائے گئے تھے جن کی دیکھ بھال کا انتظام محکمہ جنگلات کے پاس تھا شہریوں کو سیر و تفریح کے لیے اچھی سہولت میسر تھی جنوری 2017ء کے نئے بلدیاتی نظام نے کئی محکمے ضلع میں ختم کر دئیے گئے ان میں محکمہ جنگلات بھی تھا اب دس ماہ سے پارکوں کا انتظام کسی محکمہ کے پاس نہیں ہے جس کی وجہ سے گھاس اور پودے پانی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے سوکھ گئے ہیں پارکوں کی لائٹ خراب ہو چکی ہے اور پارکوں میں دھول اڑ رہی ہے قوم کا لاکھوں روپیہ برباد ہونے کے ساتھ ساتھ شہری سیر و تفریح سے محروم ہو گئے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن ڈی سی ننکانہ اور وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ ان پارکوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔( ملک محمد سلیم اختر ننکانہ صاحب )
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024