مکرمی! سال 1970ء میں عوامی اجتماعی فیصلہ تسلیم نہ کرنے پر پاکستان دولخت اور معاشرہ معاشرتی اخلاقی طور پر گرداب میں مبتلا ہو کر منقسم ہو گیا۔ آج حالات گھمبیر سے گھمبیر تر ہیں۔حالات حاضرہ کے مشاہدہ سے شاہد ہے کہ میاں صاحب کا ویژن پرامن ترقی یافتہ ٹائیگر پاکستان کا سہانہ خواب بوجہ دشمنان پاکستان مداریوں، کھلاڑیوں اور فسادیوں کے غول کے مذموم ناپید عزائم کو ثمربار ہونے کی امید میں مخاصمت انا پر بضد ہونے کی وجہ سے پروان نہ چڑھنے کی وجہ سے قوم اضطراب میں ہے جس قدر بھی مخاصمت کی جائے کم تر ہے۔ عدالتیں دفاتر رشوت ناسوری میں آمریت کا رول ادا کر رہی ہیں۔امتحان کے معرکہ میں ہم پر لازم و ملزوم بلکہ فرض عین ہے کہ ووٹ کی طاقت سے دشمنان قوم پر ثابت کر دیں کہ غیور قوم اطاعت ایثار کے جذبہ ایمان سے سرشار ثابت قدم اور صادق و امین کا مجسمہ سرچشمہ ہیں۔ قوم بکاؤ مال نہیں۔ ہمارے ارادے مصمم اور چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ (محمد شفیع باجوہ پنشنرز/ سینئر سیٹیزینز سوشل ویلفئر آرگن پاکستان)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38