نادرا سنٹر نارنگ کی منتقلی عوام دشمن اقدام ہے، حکومت نوٹس لے

مکرمی! حکومت پاکستان وزارت داخلہ نے عوامی مطالبے پر نارنگ منڈی میں نادرا سوئفٹ سنٹر قائم کیا تھا جس پر اہلیان نارنگ نے حکومت کا خیر مقدم کیا تھا اب جناب عالی اس نادرا سنٹر نارنگ کو مریدکے شہر میں منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی اور عوام کے استحصال کے مترادف ہے میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وزیر داخلہ رحمن ملک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نادرا سنٹر نارنگ کی مریدکے میں منتقلی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران سے بازپرس کریں اور اہلیان علاقہ کی سہولت اور ان کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے نادرا سنٹر نارنگ میں جلد منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں۔(چودھری ذکاء اللہ ہنجرا کوٹ نواب خان مشمولہ جے سنگھ والا ڈیرا ہنجراواں نارنگ 0323-7084533)