عوام کیلئے خوش خبری

مکرمی! امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ عالمی امداد کی ایک حد ہے پاکستان کے امیر بھی اپنی جیبیں ہلکی کریں لوڈشیڈنگ سے پاکستانی عوام کی زندگی مشکل ہو گئی ہے حکومت اس کیلئے بھی اقدامات کرے ۔پاکستان کے ازلی دوست نما دشمن امریکہ کی وزیر خارجہ کا پاکستانی عوام کے غم میں ڈوبا ہوا بیان جہاں ایک طرف پاکستان کے بخیل ارب پتیوں کیلئے ایک طعنے سے کم نہیں وہیں ملک کے غریب ،بیروزگا ر اور پسماندہ طبقے کیلئے ایک خو ش خبری کی حیثیت بھی رکھتا ہے کہ وطن عزیز کی پالیسیاں ہمیشہ عوام کی حالت کو نہیں بلکہ اپنے آقا امریکہ کے موڈ کو دیکھ کر ترتیب دی جاتی ہیں پاکستانی عوام کی حالت زار عرصہ دراز سے میڈیا اور معاشی ماہرین کے ذریعے اعلٰی حکام تک پہنچتی رہتی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ اڑھائی سال میں تقریبا سات ہزار افراد خود کشی جیسے انتہا ئی قدم پر مجبور ہو گئے جس پر ایک رکن قومی اسمبلی نے بیان بھی دیا کہ ــــ:ان سات ہزار افراد کے قاتل ہم ہیں وزیرداخلہ ہم پر مقدمہ درج کریں :لیکن ان سب باتوں کے با وجود حکومت کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگی اب جب کہ خود امریکی وزیر خارجہ جو کہ خوش قسمتی سے ایک خوش شکل خا تون بھی ہیں نے اس مسئلہ کی طرف توجہ دلائی ہے تو عوام بھرپور امید کرتے ہیں کہ اور کوئی نہیں تو کم از کم صدر زرداری اور ان کے ارب پتی رفقاء تو ضرور اپنے خزانوں کے منہ عوام کیلئے کھول کر امریکی تابعداری کی ایک روشن مثال قائم کریں گے ۔ قاسم علی دیپالپور Ph# 03336923115