ریلوے سٹیشن اور گردو نواح میں صفائی کرائی جائے

مکرمی! ریلوے سٹیشن اور آس پاس کی جگہ پر گندگی کے ڈھیر اور گٹر بند رہتے ہیں اور باہر سے آنے والے مسافر بہت تنگ ہوتے ہیں۔ کیونکہ نمازی حضرات کے کپڑوں میں گندے پانی کے چھینٹے پڑ جائیں تو نماز نہیں ہوتی برائے مہربانی ریلوے اسٹیشن کے آس پاس صفائی کا نظام اور گندگی کے ڈھیر اٹھائے جائیں۔(چیئر مین مسائل کمیٹی ناظمہ شوکت لاہور)