اک وہ حکمراں ہیں اک یہ حکمراں

مکرمی ! چلی میں سونے کی کان میں پھنسے 33 کانکنوں ریسکیو آپریشن کے ذریعہ بھرپور جدوجہد کے ساتھ بحفاظت باہر نکال لئے گئے۔ اس آپریشن کے دوران حکمران کے سربراہ نے پورے وقت موقعہ پر موجود رہ کر ایک ایک کانکن کا استقبال کیا گلے لگایا۔ یہ ہوتی ہے اپنے عوام سے محبت۔ ہمارے حکمرانوں کا حال دیکھیں زلزلہ آیا، سیلاب آیا تو ہمارے صدر صاحب باہر کے ممالک کے دوروں سے واپس نہ آئے ۔ ان حضرات نے کبھی آگے بڑھ کر اپنے مظلوم عوام کی مدد یا حوصلہ افزائی کی ہے؟ یہ ہے سوچ ہمارے حکمرانوں کی جو ڈرون حملوں کی اجازت دیکر حق غلامی ادا کر رہے ہیں۔
(زاہد رضا خاں۔ لاہور، فون 0321-4389839)