مکرمی! ٹائون شپ کے سینکڑوں مکینوں نے گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سے پر زور اپیل کی ہے کہ نیشنل بنک ٹائون شپ کی برانچ کو جس نے یوٹیلٹی بل جمع کرنا مکمل طور پر بند کر دئیے ہیں تمام بل جمع کرنے کا پابند بنایا جائے نیشنل بنک ٹائون شپ کا قدیمی بنک ہے اس بنک میں گاڑیوں کے چالان پراپرٹی ٹیکس وغیرہ تو جمع ہوتے ہیں لیکن بجلی ، گیس ، فون ، پانی وغیرہ کے بل جمع کرنے پر پابندی لگی ہوئی ہے اس بنک میں بچارے عوام کے ساتھ سب سے بڑا ظلم تو یہ ہو رہا ہے کہ جب سخت سردی میں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعد جب بل جمع کرنے کی باری آتی ہے تو اندر کھڑکی سے آواز آتی ہے کہ یہ بل یہاں جمع نہیں ہوتے دوسرے بینکوں یا ڈاک خانے جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اس رد عمل سے عوام کو زبردست ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
(محمد سرفراز خان، ٹائون شپ لاہور)