کفایت شعاری قومی دولت ہے: قائد اعظم

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
کفایت شعاری قومی دولت ہے: قائد اعظم

مکرمی! کسی دانشور نے کہا ’’ ہمیں نئی باتیں دریافت کرنے کی ضرورت نہیں پرانی باتوں کی یاد دہانی کافی ہے‘‘ Take care of pennies and pound will take care of it self۔ پر ہماری توجہ کم ہی جاتی ہے۔ بجلی گیس پانی کے استعمال میں احتیاط اور کفایت سے بجلی کے بل کم ہونگے اور اس بچت کا مجموعی اثر قومی گرڈ پر انکی و افر مقدار ہو گی جس سے انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔ ’’قائد اعظم کا بیان‘‘کفایت شعاری قومی دولت ہے‘‘اکثر نوائے کی زینت بنتا ہے لیکن اس پر عمل پیرا ہونا ہی قومی کامیابی ہے۔ انفرادی سطح پر چھوٹے چھوٹے اچھے کاموں کو اللہ نے اس طرح سراہا ہے۔(معین الحق ، ماڈل ٹائون لاہور)