قوم اضطراب میں ہے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
قوم اضطراب میں ہے

مکرمی! پاکستان کا ایک عام شہری اس وقت شدید اضطراب میں مبتلا ہے کہ یہ ایک نعمت خداوندی ہمیں اس لیے عطا ہوئی تھی کہ ہم یہاں اسلام کے ابدی اصولوں کے مطابق صحیح معنوں میں ایک اسلامی جمہوری فلاحی معاشرہ تشکیل دے سکیں اور ایک ایسی ریاست کی تعمیر کریں جو اسلامی دنیا کی تقدیر بدلنے میں اپنا پورا کردار ادا کرسکے اور باقی دنیا کے لیے رول ماڈل ہو جو سرمایہ داری ، لامحدود جاگیر داری اور وسائل کے چند ہاتھوں میں ارتکاز کی وجہ سے زبردست معاشی ، معاشرتی اور سیاسی اونچ نیچ کا شکار ہوکر داخلی کشیدگی اور انتشار کے حوالے کر دی گئی ہے جہاں انسانیت کی خوشی اور خوشحالی ایک خواب ِخرگوش بن کر رہ گئی ہے۔ (سلطان احمد مونگ)