خواتین اور غیر منصفانہ قوانین

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
خواتین اور غیر منصفانہ قوانین

مکرمی! عورت کی ذات میں کائنات کے تمام رنگ جمع ہوگئے ہیں۔ وہ ماں کے روپ میں مجسم، محبت اور قربانی ہے، بہن کے روپ میں دلوں کی طمانیت ہے، بیوی کے روپ میں وفا اور شادمانی کا پیکر ہے۔ غرض عورت کو خدا نے دنیا میں ایک خوبصورت تحفہ بنا کر پیدا کیا اور دنیا کے بے رنگ و جہاں کو رونق بخشی، لیکن کیا خدا کے اس تحفہ کی ہم نے اس انداز میں مزلت کی جس کی وہ حقدار تھی بلکہ اس کی تحقیر کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ اگربغور جائزہ لیا جائے تو پس پردہ یہ عورتوں کے خلاف سازش ہے، آزادی کے نام پر ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔ لیکن آزادی کی چکا چوند نے جو نام نہاد آزادی ہے ان خواتین کی آنکھوں کو خیرہ کردیا ہے جو نام نہاد آزادی کے نام پر دراصل پستی کی جانب جارہی ہیں۔ (خالدہ اطیب)