خادم اعلیٰ پنجاب و چیئرمین بیت المال سے دردمندانہ درخواست

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
خادم اعلیٰ پنجاب و چیئرمین بیت المال سے دردمندانہ درخواست

مکرمی!میں خادم اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین بیت المال سے ایک دردمندانہ درخواست و التجا کرتی ہوں کہ میری تمام زندگی بھوک و افلاس میں گزر گئی۔ میراشوہر عرصہ دراز سے نیوی سے ریٹائرڈ ہے جوکہ اکثر بیمار رہتا ہے۔ ایک بیٹا رکشہ چلاتا ہے جس کے باعث گھر کا چولہا جلتا اور مکان کا کرایہ ادا ہوتا ہے۔ ایک بیٹی کی شادی کر دی‘ دوسری کی کرنی ہے جبکہ میرے پاس پھوٹی کوڑی تک نہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں فاقہ کشی کی سی حالت ہے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ مجھے گھر چلانے اور بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کیلئے مالی امداد کی جائے یا ماہوار خرچ دیا جائے تاکہ میں اپنے گھر کو مزید فاقہ کشی سے بچا سکوں۔ تمام عمر میں اور میرے بچے آپ کی دونوں جہاں میں سربلندی کیلئے دعاگو رہیں گے۔ سوائے اخبار کے آپ تک رسائی کا میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں۔(زوجہ محمد اشرف بھٹی معرفت مکان 40 اے ون رحمن پارک سٹریٹ 171 عقب شالامار باغبانپورہ 0313-4082892)