تریاقِ ظلمت … صوفی ازم کا نور

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
تریاقِ ظلمت … صوفی ازم کا نور

مکرمی!برصغیر پاک و ہند کی تاریخ اولیائے ملت کے مرکز ِ تجلیات اور صوفیائے کرام کی خانقاہوں سے اٹی پڑی ہے۔ تاریخ کی حقیقت یہ بتاتی ہے کہ یہ دنیا کا انتہائی خوشحال اور پر امن خطہ قرار دیاجاتا تھا۔ پوری دنیا سے جنگجوئوں نے ان علاقوں میں طالع آزمائی کی کوشش کی، حکمرانی بھی کی لیکن یہ خطہ امن کی تلاش اور اس کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہا۔ اس منزل کے حصول میں جو کردار اولیائے ملت اور بزرگانِ دین نے ادا کیا، وہ تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ماضی میں بھی یہ عظیم ہستیاں ظلمت اور اندھیروں کو ختم کرنے کا باعث بنیں اور آج بھی ہم ان کے کلام سے استفادہ کرکے دہشت گردی کے ماحول سے نکل سکتے ہیں۔ ( شعور حسین )