ملتان ڈویژن کی بند اہم ٹرینوں کو بحال کیاجائے
تھل ایکسپریس‘ ماڑی انڈس گذشتہ7سال سے بند پڑی ہیں ان ٹرینوں سے ملتان‘ کوٹ ادو‘ لیہ‘ راولپنڈی کے درمیان روٹ پر ہزاروں افراد کو سفر کی سہولیات میسر تھی۔ جب سے تھل ایکسپریس‘ ماڑی انڈس بند ہوئی ہے۔ہزاروں ملازمت پیشہ افراد جن میں مرد و خواتین شامل ہیں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاڑیاں بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کی چاندی ہو گئی ہے اور وہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں۔ پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان نے کرائے بہت زیادہ بڑھا دیئے ہیں جس سے عوام ٹرانسپورٹ کے ذریعے مہنگا سفرکرنے پر مجبور ہیں۔ اس کی بندش سے کاروباری اور سماجی طبقہ بھی ہر طرح سے متاثر ہو ا ہے 7سال قبل تھل ایکسپریس‘ ماڑی انڈس کو چند روز کا کہہ کر بند کیا گیا اور تاحال بحال نہیں کیا جا سکا۔ مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ ڈی ایس ریلوے ملتان سے اپیل ہے ان بند ٹرینوں کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔ ( محمد یونس)