مکرمی! کشمیر میں دوسری علیحدگی پسند تحریکوں کی طرح تحریکیں چل رہی ہیں تو یہ سب بھارتی پالیسیوں کا ردعمل ہے۔ نیکسلائٹ تحریک، خالصہ اور آسام اور ناگا لینڈ میں چلنے والی تحریکیں مسلمانوں کی تحریکیں نہیں ہیں بلکہ انہیں سکھ اور دیگر مذاہب کے پیروکار چلا رہے ہیں اگر کسی ملک کی برسراقتدار اشرفیہ دیگر ملک میں بسنے والی کمزور گروہوں کے حقوق کو غصب کرتی ہیں تو وہاں آزادی کی تحریکیں چلتی ہیں۔ زمینی حقائق کو نظر انداز کرنے سے انکی تردید نہیں کی جاسکتی ۔ بھارتی پالیسی سازوں کو اپنی پالیسوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی کیونکہ انکی پالیسیاں بھارت میں کسی خاص طبقے کو تو وقتی فائدہ پہنچا سکتی ہیں لیکن انکے دور رس نتائج خوفناک ہیں۔ (محمد جمیل ۔ لاہور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024