وزیراعلیٰ صاحب! لگتے ہاتھ اتفاق روڈ بھی

وزیراعلیٰ صاحب! لگتے ہاتھ اتفاق روڈ بھی


مکرمی!میٹرو بس پراجیکٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے، یہ شہریوں کیلئے چند دنوں کی زحمت کے بعد راحت ہی راحت ہے۔ ریلوے لائنوں کے ساتھ اتفاق روڈ جوکہ پھاٹک سے گزرتا ہوا کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کی طرف اور اتفاق فاﺅنڈری سے ریس کورس کی طرف جاتا ہے، سنگل روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور تجاوزات کی بھرمار سے اٹا ہوا ہے۔ یہ سارا آبادی والا علاقہ ہے، ریلوے لائنوں کے ساتھ ریلوے حکام نے چند فٹ کے فاصلے پر مزید ریلوے پٹڑی لگا کر روڈ کو مزید تنگ کر دیا ہے۔ رہی سہی کسر وہاں لائنوں کے ساتھ جھگیوں اور ٹرک سٹینڈ نے پوری کر دی ہے۔ میاں صاحب! سڑک تنگ ہونے اور تجاوزات کی بھرمار سے اتفاق روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اور اکثر اوقات کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آیا رہتا ہے۔ پھاٹک پل بننے کے ساتھ لگتے ہاتھ ریلوے حکام اور ایل ڈی اے کے ساتھ کمپرومائز کرکے اتفاق روڈ کو بھی کھلا اور کشادہ کیا جائے ۔اگر منتخب عوامی نمائندے یہاں کا دورہ کریں تو وہ لوگوں کی مشکلات کا بہتر انداز میں ادراک حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کو بہتر تجاویز دے سکتے ہیں۔(سعید احمد0321-4172411سٹریٹ نمبر3 بوستان کالونی کوٹ لکھپت لاہور۔)