سی این جی کی بندش، کرایوں میں اضافہ

سی این جی کی بندش، کرایوں میں اضافہ


مکرمی!ٹرانسپورٹر حضرات نے سی این جی کی بندش کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، یہ اضافہ پٹرول کے استعمال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اب گاڑی مالکان اور مسافروں کے درمیان کرایہ کی وصولی پر بحث و تکرار اور لڑائی جھگڑا روز کا معمول بن گیا ہے۔حکام کو چاہئے کہ وہ کرایہ نامہ کا ازسرنو جائزہ لےںیا پھر موجودہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ٹرانسپورٹ حضرات اور مسافروں کے درمیان کسی قسم کی تلخ کلامی اور بحث و تکرار نہ ہو۔ گاڑی مالکان کو گاڑیوں میں کرایہ نامہ آویزاں کرنا چاہئے۔(رانا محمدایوب گنگا پور۔)