زرخیز زمین پر کالونی کی تعمیر روکی جائے

زرخیز زمین پر کالونی کی تعمیر روکی جائے


مکرمی! گوجرانوالہ سے زرخیز زمین پر کالونی کا قیام روکا جائے، ہزاروں ایکڑ زرخیز زمین جو انسانوں اور جانوروں کو خوراک مہیا کرتی ہے، کہاں کی عقلمندی ہے کہ اس پر کالونی تعمیر کی جائے؟ سابق ڈی سی او نبیل اعوان نے اس کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بجائے کالونی بنانے کے چند ایکڑ زمین پر کئی منزل کوارٹرز بنا کر الاٹ کر دیئے جائیں اور زرخیز زمین کو بچایا جائے۔ ان کی تبدیلی کے بعد بعض گورنمنٹ سی ڈی اے کے ملازمین نے دوبارہ اس کو بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیا یہ پنجاب کے شہروں کی زرخیز زمین اسی طرح ختم ہو جائے گی۔( محمد انور، گوجرانوالہ)