وزیراعلیٰ پنجاب سے دردمندانہ اپیل

مکرمی! سائلان چک نمبر 253/J.B تحصیل و ضلع جھنگ کے رہائشی ہیں۔ سائلان نے State Land پر اپنے مکانات عرصہ پچاس سال سے زائد سے تعمیر کر رکھے ہیں۔گا¶ں کے ایک رہائشی نے عملہ مال کے ساتھ سازباز کرکے زرعی زمین اور سکنی زمین جوکہ سائلان کے قبضہ میں ہے کو 15 سالہ سکیم کے ساتھ لیزپر حاصل کر لیا ہے اب ہمیں گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ براہ کرم سائلان سے ان کے گھر نہ چھینے جائیں۔ وزیراعلیٰ خصوصی طور پر نوٹس لیں۔
(واجد علی ولد اللہ یار ساکن نمبر 253 ج ب جھنگ 0342-2473344)