خادم اعلیٰ معاملہ کا نوٹس لیں

مکرمی! پنجاب سوشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈی سی او سرگودھا کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ضلع سرگودھا کے دیہات ودھن بولا، میلو وال، ویر وال فتح گڑھ، طرطی پور، پنڈی کوٹ، سید پور اتمان، اوپی، چک 111 اور جھاوریاں میں تولیدی مراکز صحت کی عمارتیں تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی، جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ ڈویژن سرگودھا نے 31-12-2006 کو ٹینڈرز طلب کئے گئے اور 18-11-2008 کو فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ اس طرح زچہ بچہ مراکز کی عمارات تعمیر ہوئے 4 سال بیت گئے مگر سروس کا آغاز نہ ہوسکا کیونکہ حصول بجلی کنکشن کے مختص فنڈز کم پڑ گئے۔ ضلعی بعض ذرائع ان ترقیاتی سکیموں کو التواءمیں رکھ کر سیاست چمکا رہے ہیں جوکہ اہل علاقہ سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کے تدارک اور سدباب کی فوری ضرورت ہے۔
(ڈاکٹر حافظ محمد بشیر شاہ جنرل سیکرٹری جناح ویلفیئر سوسائٹی پنڈی کوٹ بھیرہ ضلع سرگودھا)