یوم عاشور اور حُرمتِ رسولؐ

مکرمی ! محرم کا مہینہ اسلام میں اور خصوصاً حضرت امام عالی مقامؓ کی عظیم قربانی کے باعث جانا جاتا ہے۔ حضرت امام عالی مقامؓ کی عظیم قربانی حُرمتِ رسولؐ کے لئے ہی تھی آپؓ نے جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہا اور اسلام قیامت تک رہے گا۔ پاکستان کی تمام مذہبی جماعتیں اور فرقے ناموسِ رسالتؐ پر مر مٹنے کو تیار ہیں۔ (مٹھو بھائی نتوی)