منشیات اور شراب نوشی کا مسئلہ

مکرمی ! عصر حاضر کا ایک مسئلہ شراب نوشی بھی ہے روس اور یوگوسلاویہ کے علاوہ کی مغربی ممالک میں شراب نوشی کا مسئلہ باعث پریشانی اور تشویشناک ہے علاوہ ازیں منشیات مثلاً ہیروئن وغیرہ کا مسئلہ بین الاقوامی طور پر سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے نبی اکرمؐ نے ہر قسم کے نشے کو حرام قرار دیا ہے۔ مختلف ممالک سخت تحریری قوانین تشکیل دے کر اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ دراصل یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں منشیات کا استعمال مذہب اور روحانیت سے دوری کی وجہ سے ہے۔ یہ راہ ضراریت ہے مذہب سے لگاؤ ہی نشے جیسی لعنت سے دور رکھ سکتا ہے۔
(کلیم فاطمہ ۔ گیریژن کالج لاہور)