خواتین پر تشدد روکا جائے!

مکرمی! خواتین پر تشدد کی کارروائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہیں کبھی سسرالیوں کے ہاتھوں زندہ جلایا جا رہا ہے تو کبھی عزت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔ شوہروں کا اپنی بیویوں کو معمولی باتوں پر زبردست تشدد کا نشانہ بنانا ایک رواج سا بنتا جا رہا ہے۔ اخبارات میں خواتین پر تشدد کے واقعات پڑھ کر یوں دکھائی دیتا ہے جیسے ہم زمانہ جاہلیت میں رہتے ہیں۔ حکومت خواتین کے حقوق کے بارے میں زبانی جمع خرچ تو کرتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتی۔ حکومت سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ خواتین پر ہونیوالے تشدد کو روکے‘ ان پر تشدد روکنے کیلئے نہ صرف خصوصی اقدامات کئے جائیں بلکہ انہیں مساوی حقوق بھی دیئے جائیں جو اسلام نے انہیں دے رکھے ہیں۔ (مدیحہ ڈار…لاہور)