برساتی نالے کے پلوں پر جنگلے لگائے جائیں

مکرمی! ٹائون شپ کے برساتی نالے کے پلوں پر قائم حفاظتی جنگلے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کر ختم ہوچکے ہیں۔حفاظتی جنگلہ نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے کئی افراد نالے میں گر کر ہلاک و زخمی بھی ہوچکے ہیں سردیوں میں دھند کے ایام میں حادثات مزید بڑھ جاتے ہیں کالج روڈ مصروف روڈ ہے یہاں سے روزانہ بیورو کریسی کا گزر بھی ہوتا ہے لیکن اس نازک مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں۔ ہم استدعا کرتے ہیں کہ یہ حفاظتی جنگلے فی الفور بنائے جائیں۔ ( محمد سرفراز سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسل ٹائون شپ۔ فون: 0300-4245280)