مکرمی! سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) چودھری محمد امین وینس کی توجہ لاہور پولیس کی سرگرمیوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ ’’عاشق، چور، فقیر‘‘ نے جس طرح اپنے اپنے کام کیلئے اوقات اور مقامات کا تعین کررکھا ہے۔ اسی طرح لاہور پولیس نے گشت اور ڈیوٹی کے بہانے ’’وارداتوں‘‘ کا وقت مقرر کررکھا ہوتا ہے۔ بعض پولیس اہلکار گشت اور ناکے کے دوران دن دیہاڑے شہریوں سے رقم ہتھیاتے ہیں۔ سی سی پی او شہر کے داخلی، خارجی راستوں اور شہر کے اندر اہم مقامات پر ناکوں کے دوران ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ میں نے اکثر رات گئے معروف شاہراہوں پر دوران گشت اور بعض مقامات پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار محافظ اہلکاروں کو شہریوں سے پیسے بٹورتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور بعض اہلکار اذان فجر سے لیکر طلوع آفتاب تک یہ ’’ڈیوٹی‘‘ انجام دیتے ہیں کیونکہ رات گئے سے طلوع آفتاب تک کے اوقات میں کوئی کمپلینٹ آفس کھلا ہوتا ہے نہ کسی مجاز اتھارٹی سے رابطہ کرکے شکایت ممکن ہے اسلئے لاہور پولیس کے اہلکاروں کیلئے یہ اوقات ’’اوپر کی وافر کمائی‘‘ کا بہترین ذریعہ ہیں لہٰذا سی سی پی او کبھی رات گئے یا اذان فجر سے پہلے یا فوری بعد گشت کریں تو سینکڑوں ’’دیسی پردیسی‘‘ پولیس کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔(شاہ نواز تارڑ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38