مکرمی! التماس ہے کہ میں ایک محب وطن پاکستانی شہری ہونے کی حیثیت سے آپ سے آئین اور قانون کے حوالے سے چند اہم گزارشات کر رہا ہوں۔ 1- تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جو کہ ممبر قومی اسمبلی کاحلف اٹھا کر ایم این اے بن چکے ہیں۔ اپنے اٹھائے گئے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ -2 عمران خان نے مملکت خداداد پاکستان کیخلاف سول نافرمانی کا اعلان کیا ہے کسی بھی مہذب ملک میں ٹیکس کے بغیر ملک کے ڈیفالٹ ہونے خطرہ ہے۔ جبکہ حکومت پاکستان اپنے وفاقی بجٹ کیلئے 12 ارب روپے سے زائد رقم ادا کر چکی ہے اور پاک فوج کے جوان ضروری ایمونیشن کے بغیر دہشت گردی اور دشمن ملک کیخلاف کیسے لڑ سکتے ہیں؟ پاکستان کی معیشت کا انحصار غیر ملکی زرمبادلہ ہے جو کہ ہماری ملکی کمیونی بیرون ملک سے اپنے لوگوں کو بھجواتے اس کو ہنڈی کے ذریعہ بھجوانے کا اعلان کر کے پاکستان کو اقتصادی طور پر کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔ سول نافرمانی کا اعلان کر کے عمران خان تمام آئینی سٹم کو بلڈوز کر کے غیر آئینی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں انکے ریاست کیخلاف غیر آئینی اعلان سے آئی ایم ایف کی ٹیم کو واپس جانا پڑا عمران خان اپنے اس ایجنڈے سے حکومت کو گرانے یا پاکستان کو گرانے آئے ہیں۔ کیا وہ ملک میں قحط پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ عمران آئین کے آرٹیکل 5اور 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ہے۔جناب اسپیکر صاحب! میری استدعا ہے کہ براہ کرم عمران خان کیخلاف آئین پاکستان کی خلاف ورزی بغاوت پر کارروائی کیلئے یہ اہم ترین ایشو پارلیمنٹ کے حوالے کریں کارروائی کیلئے ریفرنس بھیجیں۔ (چودھری محمد بخش تارڑ رسول پور تارڑ تحصیل پنڈی بھٹیاں)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024