مکرمی !محترم وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف صاحب ، گذارش ہے کہ گذشتہ تقریبادو ہفتے سے رشید سٹریٹ نمبر31، محلہ عثمان گنج مین بازار ساندہ کلاں کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے انتہائی غلیظ اور آلودہ پانی نہ صرف گلیوں میں کھڑا ہے بلکہ علاقے کے گھروں میں بھی بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشان ہیں جبکہ یہ غلیظ پانی ، پینے کے پانی کو بھی آلودہ کرکے بے شمار بیماریاں پھیلا رہا ہے مگر بارہا شکایات کرنے کے باوجود مسئلہ حل کرنا تو دور کی بات واسا اہلکاروں نے علاقے کا دورہ تک نہیں کیا۔سیوریج سسٹم کی بندش کی وجہ سے صاف پانی بھی اس قدر آلودہ ہوچکاہے کہ اسے پینے ، نہانے اور وضو کے لیے استعمال کرنا بالکل ممکن نہیں ہے جبکہ واسا حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے صورتحال دن بدن بگڑتی چلی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ رشید سٹریٹ نمبر31، محلہ عثمان گنج، ساندہ کلاں لاہور کے لوگوں کی شدید مشکلات پیش نظر واسا حکام کو ہدایات جاری فرمائیں ۔( اہلیانِ رشید سٹریٹ نمبر31، محلہ عثمان گنج مین بازار ساندہ کلاں لاہور )
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024