ہمارے ملک کے ڈاکٹرز کی کارکردگی

مکرمی! ہمارے ملک میں ڈاکٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے ہر گلی کی نکر پر کوئی نہ کوئی کلینک موجود ہے جس میں موجود ڈاکٹر عام لوگوں کی جان سے کھیلتا ہے کبھی کسی نے ایسے ڈاکٹرز سے یہ پوچھنے کی ہمت نہیں کی کہ انہوں نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے‘ ان کی قابلیت کتنی ہے وغیرہ‘ وغیرہ۔ ہمارے ملک میں موجود زیادہ تر ڈاکٹرز کی ڈگریاں جعلی ہیں‘ ان کے کلینک وغیرہ پر ملنے والی ادویات بھی جعلی ہوتی ہیں‘ ایسی غیر معیاری ادویات استعمال کرنے سے مریض بعض اوقات اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ حکومت کو ایسے ڈاکٹرز کے بارے میںمکمل تحقیقات کرنی چاہئیں تاکہ لوگوں کی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ …( رافیہ احسان … لاہور)