وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایک عاجزانہ گزارش

مکرمی! ہم FSc پری میڈیکل کی طالبات ہیں‘ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سے انتہائی گزارش ہے کہ براہ کرم ہمارے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے پچھلے سال والی پالیسی اختیار کی جائے جس میں FSc کے نمبرز 60% اور انٹری ٹیسٹ کے 40% شامل کئے گئے تھے۔ جناب! ہم اس کے حقدار ہیں‘ کیونکہ ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ ہمارا انٹری ٹیسٹ پچھلے سال کی نسبت اس سال جلد لے لیا گیا تھا جس سے ہمیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہمارے پریکٹیکلز بھی اسی دوران جاری تھے ہم نہایت پریشان ہیں براہِ کرم ہماری محنتوں کو ضائع نہ کیا جائے۔
(وجیہہ خالد16 المدینہ سٹریٹ انفٹری روڈ عمر کالونی نزد میاں میر موڑ لاہور 0333-4903610)