وزیر اعلیٰ توجہ فرمائیں

مکرمی! سائل چک نمبر 279ج ب بجواڑہ تحصیل گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ (تھانہ نواں لاہور) کا رہائشی ہے۔ عرصہ چودہ ماہ سائل کا بھائی ملزمان نے رات کی تاریکی میں قتل کر دیا تھا‘ جس کی ایف آئی آر تھانہ مذکورہ میں درج ہے۔ اب سائل کو انہی ملزمان نے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نہ صرف نشانہ بنایا بلکہ اشٹامپ پیپر پر میرے انگوٹھے بابت میرا پلاٹ ہتھیانے کے ثبت کرواتے رہے اور اس امر کا بھی برملا اقرار کیا کہ تہمارے بھائی کو بھی ہم نے ہی قتل کیا تھا اور تم بھی اسی ضد میں ہمارے ہاتھوں اپنے بھائی کی طرح قتل ہو جائو گے۔ وزیر اعلیٰ سے گزارش ہے کہ نہ صرف مجھے ملزمان مذکورہ سے تحفظ فراہم کیا جائے بلکہ میرے مقتول بھائی کے مذکورہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ (محمد اصغر ولد محمد اکرم۔ قوم انصاری موبائل نمبر 0334-6290737 چک نمبر 279 ج ب بجواڑہ تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ تھانہ نواں لاہور)