عافیہ صدیقی اور مختاراں مائی

مکرمی! ایسا لگتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا اصل جرم مختاراں مائی نہ ہونا ہے یقین جانیں اگر ایسا ہوتا تو کھمبیوں کی طرح اُگ آنے والی این جی اوز تڑپ اٹھتیں آخر اس مظلوم بہن کا قصور کیا ہے؟ مسلمان ہونا؟ باحجاب ہونا، مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر دکھی ہونا، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا یا پھر نوم چومسکی کا بیان اور قول کہ’’ یہ لڑکی جہاں جائے گی سسٹم کو بدل کر رکھ دے گی‘‘ یا پھر 144اعزازی ڈگریوں کا حسد! میری بہن عافیہ قوم کی بیٹی عافیہ، اسلام کی عظمت عافیہ تیرے ملک میں اب نہ تو کوئی حجاج بن یوسف ہے اور نہ کوئی ایوبی، نہ عمر بن عبدالعزیز ہے اور نہ ہی طارق بن زیاد افسوس صد افسوس بہن عافیہ مسلمان قوم بانجھ ہوچکی ہے …؎
سو جا بے بسی کی چادر اوڑھ کر تو عافیہ.... مائوں نے محمد بن قاسم پیدا کرناچھوڑ دئیے
( رانا عامر جاوید پھول نگر چیئر مین تحریک احساس0300-4820789)