ریلوے وزیر / جنرل منیجر متوجہ ہوں

مکرمی! علاقہ کے ایم این اے نذر محمد گوندل صاحب نے بڑی محنت اور تگ ودو کے بعد ملکوال سے لاہور تک 151up/152dn یکم نومبر 2009ء سے ملکوال لاہور ایکسپریس ملکوال سے لاہور تک چلوائی تھی جسے ملکوال سے صبح 5 بجے چل کر 9-15 پر لاہور پہنچنا تھا اور لاہور سے شام 7 چل کر 11-15 پر ملکوال پہنچنا ہوتا تھا اور اس کے ساتھ سات ڈبے لگائے گئے تھے۔شروع دن سے انتظامیہ نے اس سے سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا یہ گاڑی ملکوال سے ٹھیک وقت پر روانہ ہوتی ہے جبکہ لالہ موسیٰ میں ایک گھنٹہ سے 1½ گھنٹہ کا وقت ضائع ہو جاتا ہے اس طرح سے یہ گاڑی کبھی بھی 10:30 بجے پہلے لاہور نہیں پہنچتی ہے۔ اسی طرح شام کو یہ گاڑی کبھی بھی 7 لاہور سے روانہ نہ ہو سکی اور ملکوال کبھی 12:30 رات اور کبھی صبح 4 پہنچتی ہے۔ یہ انتظامیہ کی نااہلی اور عوامی نمائندوں اور جمہوری حکومت سے عوام کو منتظر کرنے کے بیورو کریسی اور انتظامیہ کے ہتھکنڈے ہیں۔ حکام سے گزارش ہے کہ گاڑی کا شیڈول درست رکھا جائے (محمد افضل جنجوعہ ملکوال)