دیو داس چکرورتی اور فیروز گاندھی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! نوائے وقت مورخہ 4 جولائی میں دیو داس چکرورتی عرف شیخ مجیب الرحمن کی ہندو نسل کے بارے پڑھ کر تعجب اس لئے نہ ہوا کہ ثریا خورشید نے اپنی کتاب ”کہکشاں“ میں محترمہ فاطمہ جناح کے حوالے سے لکھا ہے کہ ”میں شیخ مجیب کو جانتی ہوں وہ اقتدار کا بھوکا ہے اور ڈھاکہ کے گنجان آباد علاقہ گنج منڈی میں ایک چھوٹے مکان میں رہتا ہے مگر وہ سب سیاسی دکھاوا ہے اصل تو وہ اقتدار کا بھوکا ہے۔ اسی طرح کئی سال قبل کسی اخبار میں اندرا گاندھی کے خاوند فیروز گاندھی کے بارے پڑھا تھا کہ وہ پارسی ذات سے تعلق نہ رکھتا تھا بلکہ ایک کپڑے کی دکان کا مالک مسلمان حمید نام کا آدمی تھا جس کا نہرو خاندان میں اکثر آنا جانا تھا وہیں اندرا گاندھی اس کے عشق میں مبتلا ہوئیں۔ بات موہن چند گاندھی تک پہنچی مگر ضدی لڑکی کے سامنے وہ بھی ہار گیا لہٰذا کسی نہ کسی طرح حمید سے چند شرائط کے طور اس کا نام بدل کر فیروز گاندھی رکھا گیا اور یہ شادی ہو گئی۔(اختر مرزا۔ گلبرگ لاہور)