پاکستانی عوام جاگ جائیں

مکرمی! فطرت کا یہ قاعدہ ہے کہ جیسے عوام ہوتے ہیں ویسے ان پر حکمران مسلط ہوتے ہیں اس لیے یہ ظالم اور جابر حکمران عوام کے گلے پر چھڑمی پھیرا کر اپنے اقتدار کو مضبوط کر رہے اصل ہمارے گناہوں کی سزا ہے۔ ووٹ عوام کی طاقت ہوتے ہیں اور یہی ووٹ ہم پسندیدہ شخصیت کے نام کر کے اپنی طاقت ان ظالموں کے ہاتھوں میں دے کرے بے بس ہو جاتے ہیں۔
ایک چھوٹی سی مثال کالا باغ ڈیم ہے اس منصوبے کو سرے سے ختم کرنے میں ان نمائندوں کا ہاتھ ہے جو ہمارے ووٹوں کے ذریعے قومی اسمبلی تک پہنچے۔
پاکستان میں عوامی دوست حکومت ہے یہ اب محض ایک نعرہ ہے عوام دوست وزیر اعظم اور صدر نے عدلیہ کی طرف سے دی گئی ریلیف پر سوکالڈ آرڈیننس کے ذریعے شب خون مارا‘ پٹرولیم مصنوعات سے حکومت کو حاصل ہونے والی کروڑوں کی رقم عوام کی فلاح پر خرچ ہوئی یا صدر صاحب کے دوروں کی نظر ہوئی۔ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ اب وہ بھی ایک آپریشن شروع کریں جو راہ نجات ہو ان بے حس حکمرانوں سے شازیہ اصغر … ضلع جھنگ