شہبازشریف سے اپیل

مکرمی! میں ایک مجبور بے سہارا غریب اور یتیم طالب علم ہوں۔ میری بیوہ ماں اور ایک چھوٹی بہن ہے۔ میرے سوتیلے بھائیوں نے جو ہمارا مشترکہ مکان تھا کہ اپنے نام کروا کر معاہدہ بیع کر دیا ہے اور اس کی ساری رقم ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس نہ رہائش ہے نہ ذریعہ معاش ہے۔ جبکہ ہمارا جائیداد پر پورا قانونی حق ہے۔ جناب عالی ہم بے سہارا خاندان آپ سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ ہماری داد رسی فرمائیں۔
حسن خان ولد محمد اشفاق قیصر …… ساکن سرفراز کالونی کھیالی نزد مسجد اہلحدیث جی ٹی روڈ گوجرانوالہ فون نمبر: 0321-7740743 )