سکیورٹی گیٹ

مکرمی! کسی زمانہ میں پولیس کا رات کو گشت ہوتا تھا جو اب بالکل نہیں ہے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں میں ایک طرف سکیورٹی گیٹ لگا کر خود کو کسی حد تک محفوظ کرلیا تھا اور لوگ آرام اور سکون کے ساتھ رہ رہے تھے۔ اقبال ٹائون سے گیٹوں کا مسمار کر دینا اور دیگر علاقوں کے یہ سیکورٹی گیٹ برقرار رکھنا انصاف نہیں ہمیں بھی اپنی حفاظت کا اتنا ہی اختیار ہے جتنا کہ دوسروں کو اور ان علاقوں میں تمام سکیورٹی گیٹ اب بھی موجود ہیں۔ ہماری استدعا ہے خاص کر وہ بلاک جو نالہ کے ساتھ واقع ہیں ان میں واردات اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ مکینوں کا رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ متعلقہ ایم پی اے اور انسپکٹر پولیس (مقامی تھانہ) کی وساطت سے گرائے گئے گیٹوں کو دوبارہ لگوا کر اہلیان اقبال ٹائون کو جینے کا حق اور اپنی حفاظت کرنے کا اختیار دیں۔
(ایس اے جبار (سیکرٹری جنرل۔ جناب ویلفیئر ایسوسی ایشن۔ علامہ اقبال ٹائون۔ لاہور)