داعش کے نام سے وال چاکنگ اور شرپسند عناصر

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
داعش کے نام سے وال چاکنگ اور شرپسند عناصر

مکرمی! پنجاب کے ایک دور دراز ضلع میںجب ڈکیتی کی کوئی پُراسرار واردات ہوتی ہے تو بعض عناصر دراصل اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کیلئے مشہور کر دیتے ہیں کہ یہ واردات فلاں قبیلہ کے ڈکیتوں اور اشتہاریوں نے کی ہے۔ جبکہ دراصل وہ مفرور اور اشتہاری جنہیں ان وارداتوں کا علم بھی نہیں ہوتا۔ مفت میں بدنام مشہور ہوتے رہتے ہیں داعش کے نام سے وال چاکنگ اور وہ بھی چھوٹے چھوٹے شہروں میں شاید ان علاقوں کے جرائم پیشہ اپنی وارداتوں میں داعش کے نام سے دہشت پھیلا کر عوام و خواص کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں  قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ایجنسیوں کو ان عناصر کا سراغ لگا کر انہیں انجام تک پہنچانا چاہئے تاکہ ہمارے معاشرہ میں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ شر اور فساد پھیلانے والے عناصر کا بھی خاتمہ ہو اور ہمارا ملک بھی امن کا گہوارہ بن سکے۔ (شیرسلطان ملک، لاہور)