اپنے عُدو سے، چھڑا کے رہیں گے، شہ رگِ پاکستان کی خیر! …(اثر چوہان)

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

پیارا پاکستان ہمارا، پیارے پاکستان کی خیر!
پاکستان میں رہنے والے، ہر مخلص انسان کی خیر!
خواب شاعرِ مشرقؒ کو، شرمندہ تعبیر کیا!
روز قیامت تک، کردار قائدؒ والا شان کی خیر!
جدوجہد مادر ملت لاثانی اور لافانی!
مادر ملتؒ کے سارے فرزندوں کے، اوسان کی خیر!
اسلامی، جمہوری، فلاحی بنے، ریاستِ پاکستان!
قائداعظمؒ کی خواہش کی، ان کے، اس ارمان کی خیر!
خطہ پنجاب سلامت، خیبر پختوں خوا، آباد!
قائم رہے ہمیشہ، میرا سندھ، بلوچستان کی خیر!
خودکش حملے، قتل و غارت اور خلافت کے دعوے!
گاندھی کے، چیلوں کے بیٹے، مانگیں گے، اب جان کی خیر!
’’پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر‘‘ بقول بابائے قومؒ!
اپنے عُدو سے چھڑا کے رہیں گے، شہ رگِ پاکستان کی خیر!