”جنریشن گیپ“

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! ماں ایک ایسا عظیم اور پیارا رشتہ ہے جس کی عظمت اور شان کے بارے میں خود خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ ”جنت ماں کے قدموں تلے ہے“۔بچے کی تربیت کے معاملے میں ماں باپ دونوں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماں باپ کی توجہ اور پیار بچے کی بہترین تشکیل کرتی ہے۔ ماں اپنے بچے کے لئے ہر طرح کی قربانی دیتی ہے۔ ایک عورت جب ماں بنتی ہے تو وہ اپنے بچے کے لئے دنیا کے ہر خطرے ہر طوفان سے لڑ کر اپنے بچے کو ہر قسم کے مشکل حالات سے اسے بچاتی ہے۔جدید دور کا ایک اہم ترین مسئلہ جنریشن گیپ کا ہے۔ یعنی بچوں اور بڑوں کے درمیان پیدا ہونے والا خلائ۔ خصوصاً والدین اور ان کے بچوں میں پیدا ہونے والا خلاءجو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے اور آخرکار والدین اور اولاد دو الگ الگ جگہوں پر اپنے درمیان مختلف مسائل لئے کھڑے ہوئے ہیں۔(فاطمہ حنیف، لاہور)