غلطی کی اصلاح

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! مضمون بعنوان ”فوجیوں کو بھکاری نہ بنائیں“ 12 اگست کے نوائے وقت میں خوبصورت انداز میں شائع ہو گیا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اشاعت میں ایک بڑی غلطی ہوئی ہے۔ میری تحریر میں لکھا تھا ”فیصل آباد میں فوجی فاﺅنڈیشن نے سابق فوجیوں کے لئے چند بیڈز کا ہسپتال کھولا ہے جہاں سابق فوجی سپاہیوں، جے سی اوز کا علاج معالجہ ہے لیکن فوجی افسروں کے لئے ایسی کوئی سہولت میسر نہیں“ مضمون جو شائع ہوا اس کے Para-7 آخری لائن ملاحظہ ہو پرنٹ ہے ”فوجی فاﺅلیشن نے سابق فوجیوں کے لئے چند بیڈز کا ہسپتال کھولا ہے جہاں سابق فوجی سپاہیوں، جے سی اوز اور افسروں کو ہسپتال سے مستفید ہونے کی اجازت نہیں“ اس ایک فقرے کی غلط اشاعت کی وضاحت کر دینا ضروری ہے۔ کسی غلط فہمی یا ردعمل سے بچاﺅ کے لئے میری عرضداشت کا مطلب یہ تھا کہ فیصل آباد کے فوجی ہسپتال میں جہاں سپاہیوں اور جے سی اوز کی دیکھ بھال ہو رہی ہے وہاں فوجی افسروں کو کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ نہ سابق فوجی افسر پرچی کٹوا سکتے ہیں نہ دوا لے سکتے ہیں(معین باری)