رمضان اور پاکستان

ایڈیٹر  |  مراسلات

سب سے اچھا پیارا پیارا اپنا پاکستان ہے
ہم سب کا ایمان ہے یہ تحفہ¿ رمضان ہے
پاکستان کا مطلب کیا ہے لا الہ الا اللہ
جدوجہد آزادی میں سب نے یہ کلمہ پڑھا
اس وطن کا آپ خداوند خود ہی نگہبان ہے
ہم سب کا ایمان ہے یہ تحفہ¿ رمضان ہے
سپنا جو اقبالؒ نے دیکھا یہ اس کی تعبیر ہے
دنیا کے نقشے پر ابھری یہ روشن تحریر ہے
پرچم چاند ستارے والا ہم سب کی پہچان ہے
ہم سب کا ایمان ہے یہ تحفہ¿ رمضان ہے
قائداعظمؒ کی نشانی ہم کو سبق سکھاتی ہے
آزادی کی نعمت کتنی مشکل سے مل پاتی ہے
قدر نہیں ہے جس کو اس کی وہ پگلا نادان ہے
ہم سب کا ایمان ہے یہ تحفہ¿ رمضان ہے
پاک یہ خطہ ہم کو دینا قدرت کو منظور تھا
جس کو پا کر ہر مسلمان کتنا ہی مسرور تھا
اپنے رب کا شکر کریں جس کا یہ احسان ہے
ہم سب کا ایمان ہے یہ تحفہ¿ رمضان ہے
(چودھری عبدالخالق)