جرائم پر مبنی پروگرام

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!آج کل ہر چینل ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں لگا ہے۔ چنانچہ بہت سے ایسے پروگراموں کو پیش کیا جاتا ہے جو پبلک میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتے ہیں‘ ان پروگراموں میں قتل و غارت کی واردات‘ چوری کے واقعات‘ ڈاکے اور جنسی تشدد پر مبنی پروگرام شامل ہیں۔ایسے پروگرام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرتے ہیں اور وہ لوگ جو ان کارروائیوں کا حصہ ہوتے ہیں‘ انہیں ایسے پروگراموں سے ترتیب حاصل ہوتی ہے اور پھر وہ نئے نئے طریقوں سے شرح جرم میں اضافہ کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ میری تمام چینلز کے پروڈیوسروں اور ڈائریکٹروں سے گزارش ہے کہ ایسے پروگرام مکمل طور پر پبلک تک نہ پہنچائیں بلکہ ایےس جرائم پیشہ افراد کا سدباب کرکے سرسری سے انداز میں پبلک تک پیش کریں۔ر ( ت گریژن یونیورسٹی لاہور کینٹ)