اے حمید تجھے روئے گا زمانہ برسوں

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! پاکستان کے نامور لیجنڈ رائٹر کالم نویس: بارش، سماوار، اور خوشبو کے خالق اے حمید۔ ہم ان کی سحر انگیز محبتوں کی خوشبوﺅں اور خزاں کی بارشوں میں گزری ہوئی یادیں کبھی نہ بھلا سکیں گے۔
چائے کی خوشبو ہم سے بچھڑ گئی ہے
ہم نہیں جانتے ہمارا کھویا ہوا وقت اب ہمیں کہاں ملے گا۔ پچھلی عید پر اس قدر روشن دن تھا کہ لگتا تھا دو سورج نکل آئے ہیں۔ ایک مشرق سے دوسرا مغرب سے لیکن آج زندگی کے مزار کی سیڑھیوں پر بیتے دنوں کی یادوں کے باسی ہار لیے بیٹھے ہیں۔ خوشبو تیری یادوں کی سدا دل میں رہے گی۔ بیٹا پروفیسر مسعود حمید بیٹی ٹیچر کمپیوٹر پروگرامنگ دونوں جہانوں کی ساتھی مسز ریحانہ اے حمید۔(مسز ریحانہ اے حمید،454-N راہ چمن، سمن آباد لاہور۔)