مکرمی! ویلفیئر کا مطلب ہوتا ہے لوگوں کی فلاح و بہبود مگر جوہر ٹاﺅن میں بالعموم اور بلاک ایچ ون جوہر ٹاﺅن میں بالخصوص نام نہاد ویلفیئر سوسائٹیز وہاں کے مکینوں کے لئے وبال جان سے کم نہیں ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر ایل ڈی اے کی جانب سے بلاکس کے اندر آمد و رفت کے لئے دئیے گئے راستوں کو بڑے بڑے آہنی گیٹ لگا کر نوگو ایریا بنا دیا گیا ہے۔ ان گیٹس کے ہونے کے باوجود جوہر ٹاﺅن میں ہونےوالی چوری اور ڈاکے کی خبریں روزانہ اخبارات کی زینت بنی ہوتی ہیں۔ مندرجہ بالا وجوہات کی بناءپر ہماری ایل ڈی اے کے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ان گیٹس کو کھلوانے کے لئے اقدامات کر کے اہلیان بلاک ایچ ون کودرپیش تکلیف سے نجات دلائیں۔ (محمد امجد بھٹی و اہلیان بلاک H-1 جوہرٹاﺅن لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38