مکرمی ! دنیا کی بے ثباتی سے کس کو احتراز ہے۔ روز افزوں تبدیلی کائنات کا حسن بھی ہے اور فطرت کا تقاضا بھی۔ سرزمین پاک میں تحریک پاکستان سے آج تک کتنے فدائین ملک و ملت پیدا ہوئے اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ایک عام پاکستانی شہری کی حیثیت سے جناب مجید نظامی مرحوم کو جس طرح نظریہ پاکستان کے احیاء اور تحریک پاکستان کو نئی نسل کو منتقل کرتے دیکھا اور اس مشن میں ان کی والہانہ دلچسپی کو پڑھا اور سُنا اس بات کا اعتراض کرنے کیلئے کافی ہے کہ جناب مجید نظامی مرحوم پاکستان کی موجودہ صدی کی عظیم ترین شخصیت تھے۔ (اقبال ندیم سیال ایڈووکیٹ ۔ لاہور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024