وزیراعلیٰ اور پولیس حکام سے انصاف کی اپیل

مکرمی! سائل چک نمبر 89/6-R کا رہائشی ہے اور کھاد کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتا ہے۔ محمد رفیق شاہد نے 18 جولائی کو سائل سے کہا کہ مجھے پانچ سو سونا یوریا کھاد کی بوری کی ضرورت ہے اور رقم کی ادائیگی 15 اکتوبر کو بذریعہ چیک زیر تحت اپنے اکاو¿نٹ نمبری CA-E6701868 مبلغ 800000 لاکھ روپے تحریر کر کے اور دستخط ثبت کرتے ہوئے سائل کے حوالے کر دیا جب سائل چیک لے کر بنک گیا تو بنک نے چیک ڈس آنرڈ کر دیا جب ملزم کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو اس نے آئیں بائیں شائیں کرنی شروع کر دی۔ سائل نے پنچایت کے ذریعے بارہا اسے وقت دیا لیکن ہر دفعہ بے سود ثابت ہوا۔ ملزم کے خلاف تھانہ فتح شیر ساہیوال میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا لیکن پولیس اس کو آج تک پکڑنے میں ناکام رہی۔ میری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پولیس حکام سے درخواست ہے کہ مجھے میری رقم واپس دلوائی جائے۔(منیر احمد ولد نور محمد چک نمبر 89/6-R ساہیوال 0322- 7046899)