حکومت لوٹ مار روکے

مکرمی! نئی حکومت بڑے دعوے کرتی تھی کہ ہم لوٹی ہوئی دولت لٹیروں سے نکلوائیں گے ان سے نکلوانے کی بجائے خود لوٹ مار شروع کر دی۔ تیل مہنگا کرنے کا کیا تُک ہے پہلی حکومت نے کھربوں کی بارگین کی 400 ارب دیئے اور تیل مہنگا کر کے واپس لے گئے۔ اسی طرح بجلی مہنگی کرنا بھی ظلم ہے ان سے ہر چیز پر اثر پڑتا ہے پہلی گورنمنٹ سے بھی زیادہ سپیڈ میں مہنگائی ہو رہی ہے۔ میں نے واپڈا کو پانچ سال ڈیل کیا ہے ڈاکوو¿ں کا ٹولہ ہے آج تک کتنے چور پکڑے گئے سب نیچے سے اوپر تک ایک ہیں اگر چوری بند ہو جائے تو لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں رہتی جتنی بجلی مہنگی اتنی بجلی چوروں کی عیاشی، اب سب ڈیم پانی سے بھرے ہوئے ہیں بلکہ اوور فلو ہو رہے ہیں اب پوری پیداوار کیوں نہیں لی جاتی۔ میرے ایریا میں ایکسیئن ڈیفنس کو اعلیٰ کارکردگی سب سے کم لائن لائسز پر انعام ملا تھا دوسرے ایریاز میں میری تجاویز پر آج تک عمل نہیں ہوا اور نہ بہت حد تک چوری رک جاتی۔ عرض ہے کہ بجلی، گیس، تیل مہنگا کرنے کی بجائے چوری روکیں اور پہلی حکومت میں لوٹ مار ہوئی اس کو واپس لیں جن کے قرضے معاف ہوئے ہیں ان سے واپس لیں نہ کہ پہلی حکومت کی طرح چل پڑیں۔ (عبدالرو¿ف ملک تحریک عظمت اسلام لاہور )