واسا حکام کی توجہ کیلئے

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! آپ کی وساطت سے اپنے علاقے کے اہم مسائل کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ اعوان مارکیٹ فیروز پور روڈ کاشانہ ہا ﺅسنگ سکیم سے تھوڑے فاصلے پر وا قع ہے یہاں پر سیوریج کا نظام نہیں ہے چند روز قبل گٹر بنانے کا کام شروع ہوا لیکن اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کا گزرنا محال ہے۔ اکثر بچے بوڑھے اور عورتیں گر جاتے ہیں۔ صفائی کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھر پیدا ہو رہے ہیں جس سے لوگ ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ جناب وزیر اعلیٰ شہباز شریف صاحب سے التماس ہے کہ واسا والوں کو سیوریج کا انتظام ٹھیک کرنے کی ہدایت کی جائے اور سڑک بھی بنائی جائے۔ علاقے کے مکین آپ کے ا حسان مند ہوں گے اور دعائیں دیں گے۔
(اکرم ناصر صدر اعوان ٹاﺅن ویلفیئر سوسائٹی، اعوان ٹاﺅن فیروز پور روڈ لاہور۔ فون: 0322-4131993)