مجھے سرکاری نوکری کی تلاش ہے

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! میری عمر 32سال ہے ٹانگ سے تھوڑا اپاہج ہوں معمولی پڑھا لکھا ہوں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں باپ سر پر نہیں اور کوئی ذریعہ معاش بھی نہیں ہے بوڑھی اور بیمار ماں کا بوجھ بھی میرے سر ہے کئی بار وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے ا پیل کر چکا ہوں لیکن مجھے کوئی سرکاری جاب ن ہیں ملی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نائب قاصد کی اسامی کیلئے بھی درخواست کر چکا ہوں جس کا ڈائری نمبر 1201ہے لیکن جواب سے محروم رہا ۔ لیڈران کرام روٹی کپڑا مکان یا مستحقین کی ہر طرح سے امداد کا میڈیا میں تو اکثر ذکر کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔ عوام کے نام پر منتخب ہونے والوں نے آج تک عوام کے مسائل حل نہیں کئے اور نہ معاشی طور پر بہتر کرنے کیلئے کوئی اقدامات کئے جس کا نتیجہ ہے کہ عوام غریب سے غریب تر ہوتی جا رہی ہے ایک بار پھر میری تمام اعلیٰ افسران سے دردمندانہ اپیل ہے کہ مجھے جا ب دلوانے کیلئے میرے سا تھ بھرپور تعاون کریں تاکہ میں ایک اچھا اور باعزت طور پر اپنا روزگار کما سکوں۔ نوازش ہو گی۔
(ندیم سیمسن ساکن ونڈالہ روڈ شاہدرہ، لاہور۔فون:0315-3127000)