اسمبلی‘ اسمبلی ہوتی ہے....

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! بلوچستان میں خراب امن و امان کی صورتحال پر سپریم کورٹ کے واضح حکم کے بعد صوبائی اسمبلی کے تقدس کو جس انداز سے پامال کیا جا رہا ہے، عام پاکستانی اس سے پریشان ہے۔ وزیراعلیٰ محمد اسلم رئیسانی‘ جن کی موشگافیوں اور پھل جھڑیوں کے بہت چرچے ہیں‘ اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے کیا کیا حربے استعمال کر رہے ہیں، سبھی دیکھ رہے ہیں۔
 ایسا لگتا ہے کہ ان حربوں میں بھی ان کا طنز چھپا ہوا ہے کہ اسمبلی‘ اسمبلی ہی ہوتی ہے، آئینی ہو یا غیر آئینی اور وہ اس سے کھلواڑ کرتے رہیں گے۔ میکاولی نے کہا تھا کہ سیاست کا اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
(عبدالعلیم قمر لاہور ۔ (0300-4168238